سندیلیانوالی پریس کا اہم اجلاس 19

سندیلیانوالی پریس کا اہم اجلاس

سندیلیانوالی:
سندیلیانوالی پریس کا اہم اجلاس
صحافی عوام کی آواز ہیں عوامی مسائل کے آگے کسی سے کمپرومائز نہیں کیا جائے گا
تمام صحافی کسی سے مرغوب ہوا بنا کام جاری رکھیں پریس کے معاملات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اسد عباس اسد صدر سندیلیانوالی پریس کلب
تفصیلات کے مطابق : سندیلیانوالی پریس کلب کا اہم اجلاس پریس کلب کے صدر اسد عباس اسد کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صحافیوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا

پریس کلب کے صدر اسد عباس اسد نے کہا ہے پریس ایک آزاد ادارہ ہے، اور ہم عوام کے نفع و نقصان کو آگے پہچانے کے ذمہ دار ہیں، عوامی مسائل اور ان کے استحصال پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، سندیلیانوالی میں عورتوں کے بڑے آپریشن کا دھندا کاروبار کی شکل اختیار کر گیا ہے، پرائیویٹ ہسپتالوں میں بڑے آپریشن کا دھندہ بند کروانے میں پریس کلب اپنا کردار ادا کرے گا
تمام صحافیوں کو عوامی مسائل اجاگر کرنے کی ہدایات جاری کی گئی، سندیلیانوالی پریس کلب میں دو نئے ممبر رائے محمد آصف مارتھ اور شیخ ساغر عباس کو شامل کیا گیا(میاں محمد وقاص شریف روزنامہ قومی سفیر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں