سندیلیانوالی کے نواحی گاؤں چک نمبر 764 گ ب میں غریبوں کے مکان گرا دئیے بااثر افراد کو وارننگ تک نہ دی غریب لوگوں کا احتجاج 20

سندیلیانوالی کے نواحی گاؤں چک نمبر 764 گ ب میں غریبوں کے مکان گرا دئیے بااثر افراد کو وارننگ تک نہ دی غریب لوگوں کا احتجاج

سندیلیانوالی کے نواحی گاؤں چک نمبر 764 گ ب میں غریبوں کے مکان گرا دئیے بااثر افراد کو وارننگ تک نہ دی غریب لوگوں کا احتجاج
تفصیلات کے مطابق : پیرمحل کی تحصیل انتظامیہ نے با ہمراہ حلقہ پٹواری اور دیگر عملہ نے سندیلیانوالی کا نواحی گاؤں چک نمبر 764 گ ب دربار بھٹیا پر قبرستان کی سرکاری زمین پر پہ آباد خاندان کے گھر مسمار کر دئیے، محمد رمضان ولد شفع قوم کمہار کا گھر اسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے عملےاور ان کیساتھ حلقہ پٹواری نے گرِا دئیے،
65سالہ پھاگن بی بی نے بتایا ہمیں یہاں گاؤں کے نمبردار نے صدر ایوب کے زمانے میں آباد کیا تھا، اب تحصیل انتظامیہ نے ہمارے گھر گرائے ہیں،
ہم غریبوں کے گھر گرائے ہیں، مگر چک نمبر 764 مین گاؤں کی آبادی میں سدیانہ برادری کے بااثر لوگ اپنے گھروں کے علاوہ تقریبا 50 کنال سرکاری زمین پر قابض ہیں، گورنمنٹ ہماری یہ رہائش لیکر ہمیں گاؤں میں سرکاری احاطے الاٹ کر دے، ہم یہاں نسل در نسل سے رہائش پذیر ہیں، ہمارے پاس سر چھپانے کے لئے کوئی اور جگہ نہیں ہے
گھر کے تمام افراد نے احتجاج کیا، چک نمبر 764 گ ب میں سرکاری زمین واگزار کروانے کے لئے غریبوں کے گھر گرا دئیے گئے ہیں جبکہ بااثر افراد گاؤں کی کڑوروں کی زمین پر قابض ہیں ان کو چھوڑ دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں