سندیلیانوالی بستی درآباد میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے شہری شدید پریشان 22

سندیلیانوالی بستی درآباد میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے شہری شدید پریشان

سندیلیانوالی پریس کلب

سندیلیانوالی بستی درآباد میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے شہری شدید پریشان
تفصیلات کےمطابق سندیلیانوالی بستی درآبادکی۔گلیاں نکاسی آب کا سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے تلاب کا منظر پیش کرنے لگی ہے اور ہلکی سی بارش ہونے کے بعد گلیوں میں پانی کئی ہفتوں تک جمع ہوجاتا ہےجس کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہڑتا ہے اور نکاسی آب کا بہترین سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز لوگ گھروں کا پانی گلیوں میں چھوڑتے رہتے ہے اور بستی درآباد میں پورے شہر میں سے سب سے زیادہ سکول موجود ہےجہاں آنےجانے کےلیےہزاروں طالب علموں کوشدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورگلیوں میں گندا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بستی کےرہائشی آئے روز مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہے
اوربستی درآباد میں سیوریج کا یے مسلہ عرصہ دراز سےچلتا آرہا ہے مگر انتظامیہ اور عوامی نمائندوں نے آنکھیں بند کر رکھی ہے اور محلے کے لوگوں نے سندیلیانوالی پریس کلب کے ممبران سے گفتگوں کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کے بستی میں سیوریج کے مسلے کو جلدی سے جلدی حل کروایا جائے ورنہ ہم آنے والےالیکشن میں کسی بھی سیاسی امیدوار کو ہم اپنا امیدوار تسلیم نہی کرے گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں